عدلیہ او ر اداروں پر حملہ ن لیگ کا وطیرہ ہے،ہر جگہ پر ن لیگ کی جعل سازی ثابت ہوئی،وزیرخارجہ
(ن)لیگ 20 ارب ڈالر کا خسارہ ورثہ میں چھوڑ کر گئی، مہنگی بجلی کے معاہدے نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،
حکومت نے مشکل فیصلے کئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،مہنگائی حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، مہنگائی سے غافل نہیں، مہنگائی کا موجد کون ہیں؟
(ن)لیگی قیادت آئے اور ٹی وی پر مذاکرہ کرے،اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی جلد مہنگائی پر قابو پا کر سرخرو ہو کر عوام کی عدالت میں جائیں گے،
انشا اللہ 2023ء بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا،2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ کرکے پاکستان پر حملہ کیا جاتاہے،نریندر مودی کو جاتی عمرہ میں ساڑھیوں کا تحفہ دے کر ہم نے نہیں بھیجا،ہم نے ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجااور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،
جموں کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم و جارحیت پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اور آپ کے منتخب نمائندے نے گستاخ رسول کے خلاف علم بلند کیا، اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، 38ملین افغانیوں کو بھوک اور غربت سے بچانے کیلئے 57 ممالک کے وزراء خارجہ اور وفود کو پاکستان بلایا،ایسے اقدامات ماضی کی کسی حکومت نے نہیں کئے،
آج عالمی دنیا پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہا رہی ہے، ن لیگ کی حکومت نے چار سال وزیرخارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی سازش کی، شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
ملتان (ویب نیوز )
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدلیہ او ر اداروں پر حملہ ن لیگ کا وطیرہ ہے،ہر جگہ پر ن لیگ کی جعل سازی ثابت ہوئی،(ن)لیگ 20 ارب ڈالر کا خسارہ ورثہ میں چھوڑ کر گئی، مہنگی بجلی کے معاہدے نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، حکومت نے مشکل فیصلے کئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،مہنگائی حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، مہنگائی سے غافل نہیں، مہنگائی کا موجد کون ہیں؟ (ن)لیگی قیادت آئے اور ٹی وی پر مذاکرہ کرے،اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی جلد مہنگائی پر قابو پا کر سرخرو ہو کر عوام کی عدالت میں جائیں گے، انشا اللہ 2023ء بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا،2019 میں پلوامہ کا ڈرامہ کرکے پاکستان پر حملہ کیا جاتاہے،نریندر مودی کو جاتی عمرہ میں ساڑھیوں کا تحفہ دے کر ہم نے نہیں بھیجا،ہم نے ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجااور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی،جموں کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم و جارحیت پر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اور آپ کے منتخب نمائندے نے گستاخ رسول کے خلاف علم بلند کیا، اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، 38ملین افغانیوں کو بھوک اور غربت سے بچانے کیلئے 57 ممالک کے وزراء خارجہ اور وفود کو پاکستان بلایا،ایسے اقدامات ماضی کی کسی حکومت نے نہیں کئے،آج عالمی دنیا پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہا رہی ہے، ن لیگ کی حکومت نے چار سال وزیرخارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی سازش کی۔وہ گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل 17 میں سابق چیئرمین امجد انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کے بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیا ہے،(ن)لیگ کا قطری خط جعلی ثابت ہوا،عدلیہ او ر اداروں پر حملہ ن لیگ کا وطیرہ ہے، ہر جگہ پر ن لیگ کی جعل سازی ثابت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ عوام پی پی،(ن) لیگ دونو ں کی اصلیت جان چکے ہیں،دونوں جماعتو ں سے متنفر ہو چکے ہیں۔ انہوکں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور ہم اپنے منشور پے قائم ہیں اور درست سمت چل رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے اسمبلی میں میری تقریر سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا اور خاموشی چھا گئی، صوبے کے حوالے سے ہم جو کچھ کرسکتے تھے ہم نے کیا، ہم نے عوام کی سہولت کیلئے سیکرٹریٹ قائم کئے ہمیں کہا گیا کہہ ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں بذریعہ خط پی پی‘ ن لیگ کی قیادت کو دعوت دی آئیں جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم آج ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبے کا تحفہ دے کر یہاں کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قول پر قائم ہیں خلوص نیت سے جنوبی پنجاب کی ترقی چاہتے ہیں میں جنوبی پنجاب کے عوام اور باالخصوص اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سے کہوں گا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کیلئے اپنی قیادت کو راضی کریں۔ انہوں نے کہا کرونا وباء ایک صدی کے بعد دوبارہ حملہ آور ہوئی سے جس سے دنیا میں لاکھوں افراد ہلا ک ہوئے ہیں،جانی نقصانات کے ساتھ عالمی معیشت پر بھی گرفت کمزور ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دنوں سپین گیا جہاں مجھے بتایا گیا کہ وہاں کی آبادی ساڑھے تین کروڑ اور کرونا سے 28 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ اور 28 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں،اللہ تعالیٰ کا پاکستان کی عوام پر احسان ہے اور وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کرونا کے دو سالوں کے دوران عوام نہ صرف بھوک و غربت سے بچایا بلکہ ان کے گھروں کاپہیہ بھی چلتا رہا۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ دو سال مشکل کے تھے تیسرا سال قدرے بہتر جا رہا ہے،حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کے حوالے سے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ترسیلات زر، برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت سٹاک ایکسچینج اور زراعت کے شعبے میں واضح بہتری موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔مہنگائی ہماری حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے،کرونا کے بعد مہنگائی عالمی مسئلہ ہے تاہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی ہم جلد مہنگائی پر قابو پا کر سرخرو ہو کر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انشا اللہ 2023ء بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کون کہتاہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے،کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کہا کھڑی ہے؟ سروے انڈکس بتاتے ہیں تحریک انصاف آج بھی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے،کارکن پی ٹی آئی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 5 سال اپوزیشن میں کاٹے مخلص کارکن ہمارے ساتھ رہے،مخلص اور محنتی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، کارکنو ں کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی تنظیم سازی میں محنتی اور مخلص کارکنوں کو سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 156 میں گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران 11سو کروڑ کے ترقیاتی کام ہوئے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئے،ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی،حلقے کے عوام کی محبتوں کے مقروض ہیں، جنہوں نے عزت دیکراسلام آباد میں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ملتان کے عوام اور بالخصوص اپنے ووٹرز کو مایوس نہیں کرونگا،ملتان میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جنکی تکمیل سے ملتان کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے حاجی احسان الدین قریشی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے دعا کروائی۔ وہ یونین کونسل کوٹلہ مہاراں گئے جہاں انہوں نے سیاسی رہنما حاجی مصری خان مرحوم کی برسی میں شرکت کی اور دعاکروائی۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی قادر پور راں گئے جہاں انہوں نے ملک شفیع راں کی پوتی اور رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں کی کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا۔ انہو ں نے قادر پور راں میں سابق وائس چیرمین یونین کونسل قادر پور راں جان محمد کی قل خوانی میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جہانیاں گئے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری خالد ارائیں کے بھیجتے کی دعوت ولیہ میں شرکت کی اس موقع پر پیر ظہور قریشی‘ مہر عمران پرویز دھول‘ فیصل نیازی‘ سید مصدق شاہ سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔