کراچی (ویب ڈیسک)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے ساتھ رہنے کا خواہش مند ہے۔کراچی میں پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے ،اس موقع پر صدر مملکت اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کو سلامی بھی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کی دوستی مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ملک میں جہاز کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے، افغان امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔ چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیٹرے میں شامل ہوگیا۔ ۔ چین میں تیار پی این ایس طغرل پاکستان نیوی کے لئے تعمیر کیے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے پہلا جہاز ہے۔ یہ تکنیکی طور پر جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے، جس میں سطح آب، فضا اور زیر مار کرنے کے علاوہ نگرانی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ پی این ایس طغرل جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی جدید صلاحیتوں سے بھی لیس ہے۔ پی این ایس طغرل کی شمولیت سے پاکستان کا بحری دفاع مزید موثر ہوا ہے۔