اکتالیسویں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ  کا ایرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک، کورنگی کریک میں آغاز۔

کراچی (ویب نوس )   چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز آج ایئر مین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک، کورنگی کریک میں ہوا جس میں ملک بھر سے تقریباً 400 گالفرز نے شرکت کی۔ ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، صدر ائیر مین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں طلعت اعجاز، محمد شہزاد اور شہباز مسیح نے 70 (2 انڈر پار) سکور کیے۔ ان کے تعاقب میں بلال حسین، خالد خان، محمد منیر، مطلوب احمد اور اکبر مہروز رہے جنہوں نے 71 (1 انڈر پار) پر راؤنڈ ختم کیا۔ احمد بیگ، منہاج مقصود، عابد رانا اور محمد شبیر 72 ( پار)  کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔


اکتالیسویں چیف آف دی ائیر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا شمار ملک کے سب سے بڑے گالف ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے جس میں 100 سے زیادہ پیشہ ور گالفرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران پروفیشنلز، سینئر/جونیئر پروفیشنلز، امیچرز، ایئر مین گالف کلب ممبرز، خواتین، ویٹرنز اور مدعو کیے گئے شرکاء کی کیٹیگری کے میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مبنی چیمپئن شپ ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں چار دن تک 18 ہولز پر کھیلی جائے گی۔ ہول اِن ون اسکور کرنے والے کھلاڑی کو نئی ایم جی زیڈ ایس (1500cc) کار انعام میں دی جائے گی۔