میاں محمد شہباز شریف کی چودھری شجاعت اورپرویزالہی سے ملاقات
باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (ویب نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اوراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔۔شہباز شریف کی جانب سے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
میاں شہبازشریف نے اپنی اور میاں نوازشریف کیجانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انکی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چودھری شجاعت حسین نے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔مسلم لیگ(ن)کے وفد میں سبابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین،سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق، اور عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، شافع حسین بھی شریک تھے۔