تہران (ویب ڈیسک)
ایران نے پشاور کی جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام، مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی دعا کی۔سعید خطیب زادے نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی حکام موثر اقدامات کرکے دہشت گردانہ اقدام روکنے میں کامیاب رہیں گے۔