کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.1 فیصد تک پہنچ گئی،این سی او سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید7مریض انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد30272تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کوروناوائرس کے756نئے کیسز رپورٹ ہوئے، فعال کیسزکی تعداد29580تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.1 فیصد تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے پیرکے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک12 کروڑ75لاکھ32ہزار69 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ21ہزار25افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک10کروڑ1لاکھ63ہزار961افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کی 3لاکھ26ہزار979خواراکیںلگائی گئیں۔ملک بھر میںاب تک کوروناوائرس کی کل21کروڑ 69لاکھ32ہزار641خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں4لاکھ78ہزار42 کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 46لاکھ46ہزار 807افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں38811افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔ پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15لاکھ15ہزار14تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے14 لاکھ55 ہزار162مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد826تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے780مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزاور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھردوسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2389تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد463تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3556تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22689تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان69،آزاد جموں وکشمیر251جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد163تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے5 لاکھ39ہزار487مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ85ہزار762،صوبہ خیبر پختونخوا میں 208510،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد133162،صوبہ بلوچستان34943،آزادجموں وکشمیر42075جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11223تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد134643،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد217187،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ2ہزار 844،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ70ہزار261،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 35388 ،آزاد کشمیر4314اور گلگت بلتستان میں11577افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13526افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8085، خیبر پختونخوا میں6288، اسلام آباد میں1018، گلگت بلتستان میں191، بلوچستان میں376اور آزاد جموں و کشمیر میں788فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ ایک فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ66لاکھ83ہزار737ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے37518نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔