ہرپیداہونے والے بچے کی ماں کواگلے دوسال تک ایک ہزارروپے دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشد
وزیر صحتکی عالمی بنک کے وفدسے ملاقات،خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال
لاہور (ویب نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب اسمبلی اپنے دفترمیں عالمی بنک کے وفدسے ملاقات کی۔ ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت گیارہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرپیداہونے والے بچے کی ماں کواگلے دوسال تک ہروزٹ پر ایک ہزارروپے دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی،ڈاکٹراختررشید اورڈاکٹرنعیم مجیدبھی موجودتھے۔عالمی بنک کے وفدمیں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہاسائن،آپریشنزمینیجرگیلئیس جے ڈراگیلس اور سینئیرآپریشنزآفیسرآمنہ راجہ شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور عالمی بنک کے وفدکے درمیان پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے ملاقات کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔عالمی بنک کے وفدنے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت صوبہ میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔پنجاب میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغازکیاجارہاہے۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپناکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون پر عالمی بنک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کاانحصارآبادی کے تناسب پرہوتاہے۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ انتہائی ضروری ہے۔دوسرے بچے میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بناسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ کیلئے ڈاکٹرزکو انسینٹی وائزکررہے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی میں لیڈی ہیلتھ ورکرزخواتین کی کونسلنگ میں بنیادی کرداراداکرتی ہیں۔پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دس اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے ترجیحات میں تبدیلی انتہائی اہم ہے۔پنجاب میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی کا جلدقیام عمل میں لایاجائے گا۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے ماں اور بچہ کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔عالمی بنک کے وفدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے محکمہ صحت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔پنجاب میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ انتہائی خوش آئندہے