سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ویب نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گور چوپ تربت میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن میں دہشت گردوں نے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی، فرار دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر حاصل دودا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد مکران میں حالیہ فائرنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا، بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ 23 فروری کو سکیورٹہ فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں جو ہلاک کر دیا تھا۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر ا?صف عرف مکیش شامل تھا، ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔