چندی گڑھ (ویب ڈیسک)
بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو کو مشرقی امرتسر سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار جیون جیوت کورنے شکست دی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ الیکشن میں سدھو کو 6 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سدھو نے 32929 اور ان کی حریف نے 39520 ووٹ لیے۔کانگریس کے رہنما سدھونے سال 2017 میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں اسی حلقے سے 42 ہار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔الیکشن میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سدھو نے کہا کہ تبدیلی کا نام ہی سیاست ہے، وہ پنجاب کے لوگوں کو ان کے بہترین فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں۔نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ عوام کا انتخاب کبھی غلط نہیں ہوتا، عوام کی آواز خدا کی آواز ہے، ہمیں عاجزی کے ساتھ ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی ان کا مشن ہے، وہ اس سے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کریںگے، میں پنجاب میں ہوں اور یہیں رہوں گا، عوام سے میرے تعلق کی کوئی حد نہیں یہ میرے دل کے قریب ہیں، عوام سے میرا انتخابات میں ہار جیت کا رشتہ نہیں، میں لوگوں کو خدا کو دیکھتا ہوں۔