سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے شیخ رشید کے مشورہ کو پاگل پند قرار دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گور نر راج لگا دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں تاہم یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنے بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاؤس میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے شیخ رشید کے مشورہ کو پاگل پند قرار دیدیا۔