اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کے آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے،کیا نوجوانوں ایسے ملک ٹھیک ہو سکتا ہے،27 مارچ کو صرف پاکستان نہیں پوری دنیا دیکھے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاکستان کے بہت سارے مسائل ہیں،پانی کے مسئلہ پر سب بات کرتے ہیں کہ ڈیم نہیں بنا،وہ سیاست دان جو پانچ سال کیلئے آئے وہ بھی نہیں بناتے جو ڈکٹیٹر آتے ہیں وہ بھی نہیں بناتے،50 سال کے عرصے کے بعد اب 3 بڑے ڈیمز پر کام ہو رہا ہے،اس بات کی فکر نہیں ہے کہ میں ہوں گا یا نہیں فیتہ کون کاٹے گا،دنیا کے دس ممالک جو کلائمنٹ چینج سے متاثر ہوئے پاکستان ان میں سے ایک ہے،کوئی اس پر کام کرنے کو تیار نہیں تھا،ایک عمران خان تھا جس نے اس پر کام کیا بلین ٹری سونامی جیسے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے 10ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان کا قافلہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قوم کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ 27 مارچ کو صرف پاکستان نہیں پوری دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ بکروں کی طرح لوگوں کی بولیاں لگ رہی ہیں،نوٹوں سے لوگوں کو خریدا جا رہا ہے،کیا نوجوانوں ایسے ملک ٹھیک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تحریک عمران خان نے آج سے پچیس سال سے شروع کیا تھا اور ہم چھ لوگ تھے۔