لاہور (ویب ڈیسک)
بزدار حکومت کا رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تاریخ کا بڑا رمضان پیکیج۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر رمضان پیکیج کے لئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں برس رمضان بازاروں میں عوام کو 2021ء کی قیمتوں کے مطابق اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ 10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے کا ملے گا۔زرعی فیئرپرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھل اور دالوں کی سستے داموں فراہمی پر1 ارب 25کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ صوبے بھر میں 317رمضان بازار 25شعبان سے فنکشنل ہو جائیں گے۔رمضان بازار وں کے اوقات کار صبح 9بجے سے افطار تک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج دیا ہے۔ رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا ہے۔ رمضان پیکیج کی پائی پائی حقدار کو پہنچائی جائے گی۔ رمضان پیکیج کی خود نگرانی کروں گا۔