ریاض (ویب ڈیسک)
عرب اتحاد نے حوثیوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا، بیلسٹک میزائل اور 10 ڈرونز تباہ کردیئے۔عرب اتحاد برائے یمن نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ حوثیوں نے 9 بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی تھی۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے پہلا حملہ جمعہ کی صبح کیا، 6 بارود بردار ڈونز کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق دوپہر کو حوثی باغیوں نے 3 بارود ڈرون بھیجے، ان کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا، جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران پر بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا گیا۔