اسلا م آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گروانڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگادی گئیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 6 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینیئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔پریڈ گرانڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر پہنچا دیا گیا۔اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے پی ٹی آئی رہنماں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔