تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے
قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔
عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کہا کہ آج نواز شریف کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔
نیا دن آنے والا ہے، عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کیں، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں نئی صبح طلو ع ہونے والی ہے، نیا دن آنے والا ہے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کےاکابرین کوسلام پیش کرتاہوں، اکابرین نےاتحاد،یکجہتی اورنظم وضبط کامظاہرہ کیا۔
اس سے قبل ایاز صادق کے اسپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے پاکستان کو مبارک باد دیتا ہوں نے ہم نے تاریخ رقم کی ہے، ملک تین سال سے غیرضروری بوجھ اٹھا رہا تھا، پرانے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان کیساتھ اپنی زندگی کا لمباعرصہ گزارا ہے، آئین اورحلف کاپابندہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کےتحفظ کاحلف اٹھایاہواہے، آئین کاپابندہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایاہواہے۔ فیصلہ کرتاہوں کہ اسپیکر کےعہدے سےمستعفی ہوتا ہوں