بھارت کے خلاف نعرے لگانے پر سری نگر میں 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
سری نگر (ویب نیوز) مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں بھارتی فورسز نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں گذشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے تھے ۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کرنے کے لئے ڈوزیرز تیار کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ گذشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کی بھاری تعداد نے نماز جمعہ ادا کی اور نماز کی ادائیگی کے بعد بھارت مخالف اور اشتعال انگیز نعرہ بازی شروع کی گئی جامع مسجد سرینگر میں نعرہ بازی کرنے کے سلسلے میں 13 افراد گرفتار کیا گیا ہے نعرہ بازی کرانے کے مرکزی کردار والے دو افراد بشارت نبی بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن حول نوہٹہ اور عمر منظور شیخ ولد مرحوم منظور احمد شیخ ساکن بہاالدین صاحب نوہٹہ کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد باقی گیارہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔