وزیر اعظم کا اوپن مارکیٹ کی آٹا قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ
حکومت نے 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا
حکومت عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے فی 20 کلو تھیلا پر600 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرے گی
حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی
محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی، 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون شروع
لاہور (ویب نیوز)
سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔ سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، پنجاب میں آٹاکی قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافہ کے باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم اور آٹا کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلورملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔ حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی، فلورملز کو جون کی بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ کی آٹا قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا جس کے تحت حکومت نے 20کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ۔ حکومت عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے فی 20 کلو تھیلا پر600 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرے گی، حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی، دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی اور 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا۔