صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کئے،قرارداد
اسلام آباد (ویب نیوز)
قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کیخلاف قرارداد مذمت منظور کرلی گئی ۔ جی ڈی اے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف قرارداد کی مخالفت کردی، قرارداد محسن داوڑ نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کئے، صدر مملکت نے ایوان صدر کے دفتر کا غیر آئینی استعمال کیا ، یہ ایوان صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں محسن داوڑ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی سے پشتون کونسل کے سولہ کے قریب طلبا کو بیدخل کیا گیا ہے، طلبا کا یہ مسئلہ کمیٹی کو بھیجا جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صدرِ پاکستان نے آئین کو مزاق بنایا ہوا ہے، صدر آئین پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں، صدر کا کردار غیر جانبدارانہ ہوتا ہے، صدر ایک فریق بنے ہوئے ہیں۔