سری نگر (ویب نیوز)
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا وطالبات کے لیے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر بھارتی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو نفرت کی سیاست کے دائرے سے دور رکھیں اور کشمیریوں کے پیشہ ورانہ اور تعلیمی کیریئر سے کھیلنا بند کریں۔ ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری طلبا کے بیرون ملک بالخصوص پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کی مزمت کی ہے ۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو نفرت کی سیاست کے دائرے سے دور رکھیں اور کشمیریوں کے پیشہ ورانہ اور تعلیمی کیریئر سے کھیلنا بند کریں۔۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کشمیری طلبا کو پاکستان کا سفر کرنے کا موقع دینے سے انکار کر کے انہیں سزا دے رہی ہے۔ کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کے لیے ان کی بھرپور حمایت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دریں اثنا اے پی ایچ سی کے رہنماں اور جماعتوں نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ دنیا کے ہر حصے میں طلبا کو یہ تمام حقوق حاصل ہیں کہ وہ کون سا اسکول یا پروفیشنل اور اکیڈمک کالج منتخب کریں۔ جب کشمیر کی بات آتی ہے تو یہاں الگ کہانی ہے۔ یہاں تک کہ یہاں کی تعلیم بھی جابرانہ سیاست اور بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی اشتعال انگیز ہدایات سے چلتی ہے۔ دریں اثنا حریت رہنماں اور تنظیموں نے اتوار کو شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک شہری نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔