پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار
7255 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ اور بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا
اسلام آباد(ویب نیوز)
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی بجٹ اہداف پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ایف بی آرکے ٹیکس ٹارگٹ پراتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7255 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ پر ڈیڈ لاک ہے اور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہیکہ آئی ایم ایف نے چینی پاورپلانٹس کودی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔