لاہور (ویب نیوز)
مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت آپ کے دروازے پر۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اندرون لاہور کے مختلف علاقوں میںفری ملک ٹیسٹنگ لیبز کے کیمپس کا اہتمام کیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون نے گھر گھر جا کر لوگوں کو مفت دودھ چیک کروانے کاکہا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام سے گھروں میں لیجانیوالے دودھ مفت چیک کروانے کی بھی اپیلیں کی گئیں۔ اندرون لاہور ملک شاپس پر فروخت ہونیوالے دودھ کی بھی چیکنگ کی گئی۔موقع پر سپلائر ٹینکر کا ملک سیمپل فیل ہونے پر 6ہزار لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ ملک موبائل لیبز کیمپس کا مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت مہیا کرنا ہے۔آپ اپنے گھر لیجانے والے دودھ کا سیمپل بغیر ابالے پنجاب فوڈاتھارٹی موبائل لیب میں مفت چیک کروائیں۔لاہور میں آنیوالے دودھ کو روزانہ کی بنیاد پر داخلی راستوں پر ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کے لگے ناکوں پر چیک کیا جاتا ہے۔ بعدازاںمنافع خوروں کی جانب سے ناکوں سے پاس ہونیوالے دودھ میں ملک شاپس پر ملاوٹ کی جاتی ہے۔شعیب خان جدون نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اپنے گھر میں استعمال ہونیوالے دودھ کا سیمپل مفت چیک کروائیں۔سیمپل کا مفت ٹیسٹ کروانے کیلئے ہمارے ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کیمپس یا پنجاب فوڈاتھارٹی کے دفتر تشریف لائیں۔اہلیان اندرون شہر کاکہناتھا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیموں کا گھر تک آ کر دودھ کا معیار چیک کر نے پر انتہائی شکر گزار ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب فوڈاتھارٹی جیسا ادارہ ہماری خوراک کی حفاظت کیلئے دہلیز تک کام کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی نے واضح کیاکہ کسی بھی ملک شاپ پر ملاوٹی دودھ فروخت ہونے پر نا صرف شاپ بلکہ پراپرٹی مالک کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پراپرٹی مالکان خوراک کا کاروبار کرنیوالے کو پراپرٹی کرایہ پر دینے کے ساتھ ان پر سخت چیک رکھیں۔دودھ ہماری روزمرہ خوراک کا بنیادی جزو ہے۔دودھ میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں،ملاوٹی دودھ فروخت اور سپلائی کرنیوالے تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔