نئی دہلی (ویب نیوز)
بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات پر اچانک پاکستانی پرچم نمودار ہوگیا، اس موقع پر اسکرین پر لکھا ہوا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کیجیے۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد دنیا بھر سے بھارتی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی اور حکمراں جماعت کے رہنماں کے بیانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔