سرگودھا (ویب نیوز)
عید قرباں قریب آنے کے باوجود جانوروں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے ،مہنگائی نے قربانی کے جانور بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیئے ، گزشتہ سال 50سے 55ہزار روپے میں فروخت ہونیوالا بکرا اب 85 سے 95ہزار میں بھی ملنا مشکل ہوگیا، اسی طرح ویہڑی بیل اور گائے کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہے، عید کی آمد سے قبل ہی ایک ماہ پہلے مختلف علاقوں میں جانوروں کی منڈیاں لگ جاتی تھیں مگر ابھی تک کسی بھی جگہ جانوروں کی خرید و فروخت ہوتی نظر نہیں آرہی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے قربانی کرنا اس سال مشکل ترین عمل ہوکر رہ گیا، بجلی گیس کے بل ادا کریں بچوں کو سکول وغیرہ چھوڑنے کیلئے پٹرول خریدیں یا پھر قربانی کے جانور موجودہ حکمرانوں نے تو عوام کا دیوالیہ نکال کر رکھ دیا ہے۔