چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اسمبلی میں نہیں لائیں گے، پرویز الہی اپنا غصہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پر نکالنا چاہتے ہیں.. اویس لغاری
حکومت تاثر دے رہی ہے کہ آئی جی کو بلا کر ان کی توہین کرنا چاہتے ہیں.. راجہ بشارت
16 تاریخ کو جو بربریت اسمبلی میں کی گئی، ہم نے اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری سے کچھ نہیں لینا ، ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں اس ایوان سے بجٹ پاس ہو کر آپ کو سیلری ملتی ہیں.. سبطین خان
جب تک آئی جی اور چیف سیکرٹری نہیں آتے ایوان نہیں چلے گاـمیاں اسلم اقبال
لاہور ( ویب نیوز)
مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو اسمبلی میں نہیں لائیں گے ـ چیف سیکرٹری اور آئی جی سے کام لینا ہے ـ پرویز الہی اپنا غصہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پر نکالنا چاہتے ہیں ـ چیف سیکرٹری اور آئی جی کا بجٹ سے کیا تعلق؟ ہم حکومت میں ہیں آئین اور قانون کے مطابق جو ہو گا وہی ہو گاـ پرویز الہی کی ڈیمانڈ ہے کہ میرے ساتھ سوگ میں حصہ لوں کہ میں وزیر اعلی کیوں نہیں بن سکاـ اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت تاثر دے رہی ہے کہ آئی جی کو بلا کر ان کی توہین کرنا چاہتے ہیں ـ ہمارا کوئی ممبر ایسا نہیں جو ان سے غیر پارلیمانی بات نہ کریں ـ اصل میں آئی جی ان کی بات ماننے کو اس لئے تیار نہیں کہ ان کی حکومت اس کی وجہ سے ہےـ ہم ادارے کی توقیر کو بحال کرنے کے لئے کھڑے ہیں ـ اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ 16 تاریخ کو جو بربریت اسمبلی میں کی گئیـ ہم نے اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری سے کچھ نہیں لینا ہے ـ ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں اس ایوان سے بجٹ پاس
ہو کر آپ کو سیلری ملتی ہیں ـ پچیس تاریخ کو ان لوگوں کو کس طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا ہے ـ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے پوچھنا ہے کہ آپ نے لاٹھی چارج کیاـ حمزہ شہباز خود کہہ دے ہم ہار گئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو نہیں لا سکتے ـ ہم اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائیں گے ـ اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلی میں سپیکر کی رولنگ چلتی ہیںـ سپیکر نے رولنگ دی کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلایا جائےـ لگتا ہے یہ آئی جی کے ماتحت ہے جو ان کی بات نہیں مان رہے ـ انہوںنے کہا کہ آج ہاؤس کی بے توقیری جعلی وزیر اعلی کر رہا ہے ـ جب تک آئی جی اور چیف سیکرٹری نہیں آتے ایوان نہیں چلے گاـ حکومت امریکہ کے ایجنڈے پر آئی ہے ـ امریکہ ان کے کیسز ختم کروا رہا ہے ان لوگوں نے امریکہ کے کہنے پر لاٹھیاں چلائیںـ