صدر نے پاکستان پوسٹ کو ریٹائرد ملازم کی پنشن سے کاٹے گئے 5 لاکھ واپس کرنے کا حکم دیدیا
ماورائے قانون پنشنر کو رقم کے ایک حصے سے بھی محروم نہیں رکھا جا سکتا،منافع کی شرح کے ساتھ رقم واپس کی جائے،صدر عارف علوی
اسلام آباد(ویب نیوز)
صدر عارف علوی نے پاکستان پوسٹ کو سروس واجبات میں سے خلاف ضابطہ کاٹی گئی 5 لاکھ روپے کی پنشن کی رقم ریٹائرڈ ملازم کو واپس کرنے کی ہدایت کر دی، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس کی درخواست مسترد کردے۔ منگل کے روز ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان پوسٹ کو سروس واجبات میں سے خلاف ضابطہ کاٹی گئی 5 لاکھ روپے کی پنشن کی رقم ریٹائرڈ ملازم کو واپس کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہ پنشنر کی محنت سے کمائی گئی آمدنی آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت اس کا بنیادی حق ہے ، ماورائے قانون پنشنر کو رقم کے ایک حصے سے بھی محروم نہیں رکھا جا سکتا ، پنشن ایکٹ 1871 کے تحت پنشن کو ضبط یا قرق نہیں کیا جا سکتا ۔ صدر مملکت کا کہا تھا کہ پاکستان پوسٹ نے شکایت کنندہ کے پنشن واجبات سے 5 لاکھ روپے کی رقم بلاجواز وصول کی ۔ وفاقی محتسب نے اپنے فیصلے میں پاکستان پوسٹ کو شکایت کنندہ کو 45 دن میں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی پاکستان پوسٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کی بجائے صدر مملکت کے پاس محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر دی ،جس پر صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا ، حکم کے 30 دن میں منافع کی شرح کے ساتھ رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت کی ۔