اسلام آباد (ویب نیوز)
نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں5 روپے 31 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پرہوگا جبکہ لائف لائن صارفین پراضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ ایک ماہ کے لئے تھا، اتھارٹی نے 14 جون کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔