تاجروں کو ایس آر او 598 کی وجہ سے درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے: راجہ عدیل اشفاق
حکومت کے تاجر دوست اقدام کو سراہتے ہیں: پیاف عہدیداران
لاہور (ویب نیوز)
چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) اور سابق نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے حکومت کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے کنٹینرز کی ایک بار ریلیز ملنے پر شکریہ ادا کیا ہے، ا جازت ملنے سے کراچی بندرگاہ میں پھنسے ایک ہزار سے کنٹینرز فوری طور پر ریلیزہو جائیں گے چونکہ مزکورہ اشیاء پابندی لگنے سے قبل ملکی و غیر ملکی بندرگاہوں پر پہنچ چکی تھیں اور اب انکو واپس نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگی کی مد میں درآمد کننگان کو ریلیف دیا جائے ۔پورٹ پر کنٹینرز کی ڈیٹنشن چارجز تاجروں کی طرف سے ڈالر میں ادا کئے گئے تھے جس سے تاجروں کا بھاری نقصان ہو ا ۔ عید الاضحی کی وجہ سے تاجروں نے بھاری سرمایا کاری کر رکھی ہے لہٰذا ان برآمد کننگان کو فوری ریلیف دیا جائے ۔ چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے سیئنر وائس چیئرمین پیاف ہارون شفیق چوہدری اور وائس چیئرمین پیاف راجہ عدیل اشفاق کے ہمراہ پریس ریلیز کے زریعے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیاف و لاہور چیمبر کے دیرینہ مطابلے کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ تاجروں کو ایس آر او 598 کی وجہ سے جو مزید درپیش مشکلات ہیں انکا فوری ازالہ کیا جائے۔ فہیم الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ریلیف نہ ملتا تو یہ اقدام مہنگائی اور سمگلنگ کو پروموٹ کرتا۔لگثری امپورٹس کی حوصلہ شکنی ایک درست قدم ہے مگر ا س سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو امپورٹ کے متبادل مینو فیکچررزکے طور پر تیار کرنا چاہئے ، حکومت کے تاجر دوست اقدام کو سراہتے ہیں ۔ پیاف عہدیداران نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام معاشی امور پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیں کیونکہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور معاشی بہتری کے لیے زیادہ بہتر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔