نجی ایئرلائن کی2پروازیں سرکاری اسکیم کے تحت 414 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے ملتان اور لاہور پہنچیں گی

12اگست تک سرکاری اسکیم کے تحت یہ سعادت حاصل کرنے والے تمام حاجیوں کو وطن پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا، مرکزی کنٹرول آفس

مکہ مکرمہ (ویب نیوز)

فریضہ حج کی ادائیگی، حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل  جمعہ سے شروع ہوگا،نجی ایئرلائن کی2پروازیں سرکاری اسکیم کے تحت 414 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے ملتان اور لاہور پہنچیں گی ،12اگست تک سرکاری اسکیم کے تحت یہ سعادت حاصل کرنے والے تمام حاجیوں کو وطن پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔مکہ مکرمہ میں قائم مرکزی کنٹرول آفس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اسکیم کے تحت حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل 15 جولائی سے شروع ہوگا ۔ نجی ایئرلائون کی دو پروازیں مجموعی طور پر 414 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے ملتان اور لاہور پہنچیں گی۔ حج کے بعد فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے اور نجی ایئرلائنوں کی 134 پروازیں حصہ لیں گی۔ مکہ سے مدینہ منورہ کیلئے حاجیوں کی روانگی کا عمل 17جولائی کو شروع ہوگا جبکہ مدینہ منورہ سے پاکستان کیلئے پہلی حج پرواز 25 جولائی کو وطن واپس روانہ ہوگی ۔  پوسٹ حج آپریشن کے تحت مجموعی طور  پر 17000 حجاج کرام کو مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔ جبکہ 17 ہزار حجاج کرام حج سے قبل مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر چکے ہیں۔ 12 اگست تک سرکاری اسکیم کے تحت یہ سعادت حاصل کرنے والے تمام حاجیوں کو وطن پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔