پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ،سمری وزارت خزانہ کو موصول
پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان،حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے
اسلام آباد(ویب نیوز)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ،اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو موصول،پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان،حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کریگی۔ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔