مالی سال 2020-21میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات کا حجم 1331رب 70کروڑ روپے تھا
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان نے مالی سال 2021-22کے دوران 1592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں۔ اس حوالہ سے ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مالی سال2021-22میں سالانہ بنیادوں پر 3.54فیصد اضافہ کے بعد 1592ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں۔ جبکہ مالی سال 2020-21میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات کا حجم 1331رب 70کروڑ روپے تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال2021-22میں چینی کی درآمد ت54.95فیصد اضافہ کے ساتھ 32ارب35کروڑ روپے رہیں، گزشتہ سال پام آئل کی درآمدات 39.42فیصد اضافہ کے ساتھ 626ارب49کروڑ روپے رہیں۔ کھانے پینے کی درآمدات میں سب سے بڑا حصہ پام آئل کا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2021-22میں چائے کی پتی کی درآمدات میں 19.56اضافہ ہوا اور چائے کی پتی کی درآمدات 110ارب 98کروڑ50لاکھ روپے رہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک سال کے دوران 138کروڑ51کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی جو کہ مالی سال2020-21کے مقابلہ میں 12.22فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال دالوں کی درآمدات کاحجم 107ارب21کروڑ روپے رہا جوسالانہ بنیادوں پر4.88فیصد کم ہے۔