اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں کورونا وائرس کی جاری چھٹی لہر سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ، 371 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 13ہزار 439کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے371 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق اس دوران کورونا میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ اب بھی 184 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔mk/nsr