اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزیدایک مریض دم توڑ گیا، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں353نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ایک مریض کورونا سے انتقال کرگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 353 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق عالمی وبا میں مبتلا 155 افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے، ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔