اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے، ملک بھر میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 ہزار 299 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 624 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.83 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 142 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔