شدید بارشوں سے کورنگی کازوے تاحال زیرآب، ٹریفک کیلئے بند
کاز وے پر سفرکے دوران پانی میں بہہ جانے والی کچھ موٹرسائیکلوں کو نکال لیا گیا
کراچی (ویب نیوز)
کراچی میں شدید بارشوں کے باعث کورنگی کاز وے تاحال زیر آب ہے۔انتظامیہ نے کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا ہے جہاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہیں۔کاز وے بند ہونے کے باوجود بعض شہری پیدل پانی سے گزرنے کی کوشش کررہے ہیں جو جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔دوسری جانب کاز وے پر سفرکے دوران پانی میں بہہ جانے والی کچھ موٹرسائیکلوں کو نکال لیا گیا ہے۔
سندھ میں غیر معمولی بارشوں سے کھجور کی 80 فیصد فصل تباہ
کپاس ، چاول اور کیلے کی فصلیں بھی متاثر ، سندھ کی زراعت کو 50 ارب روپے کا نقصان ہوا
بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر کسانوں کی دہائیاں،فوراً ریلیف کی اپیل
سندھ میں حالیہ غیر معمولی بارشوں سے کھجور کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر کسانوں نے دہائیاں دیتے ہوئے فورا ًریلیف کی اپیل کی ہے۔ محکمہ زراعت سندھ کے مطابق صوبے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کھجور کی 80 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کپاس ، چاول اور کیلے کی فصلیں بھی متاثر ہوئیں جس سے سندھ کی زراعت کو 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔