اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک رہی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک اسلام آباد اور ایک کا خیبر پختونخواسے تھا۔ گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 12 ہزار 273 ٹیسٹ کیے گیے، 358 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح بہاولپور میں 9.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میر پور آزاد کشمیر میں شرح 7 فیصد ،لاہور 5.97 اور اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔