اسلام آباد (ویب نیوز)
)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 5مریض انتقال کرگئے جبکہ 526نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرمزید 5افراد انتقال کر گئے جبکہ 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے19 ہزار312 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 526 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.72 ریکارڈ کی گئی۔ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور میں 6.55 فیصد، ملتان میں 6.54 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5.33 فیصد رہی۔