اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 4 مریض انتقال کر گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2اعشاریہ 80فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 510افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 164کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار 548کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15لاکھ 65ہزار 319ہو چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18ہزار 212ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 2کروڑ 98لاکھ 10ہزار 303کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔