کوئٹہ (ویب نیوز)
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا۔ نیا اسپیل جم کر برسے گااور یہ بارشیں 24 اگست تک جاری رہے گی, پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال مزید زور پکڑ سکتا ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع بولان, قلات, خضدار,لسبیلہ, قلعہ سیف اللہ,ژوب, بارکھان, کوہلو، ڈیرہ غازی خان, بولان, موسی خیل, شیرانی اور سبی میں طوفانی بارشوں کے امکان ہے جس سے درج ذیل نشیبی علاقوں کے برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔بلوچستان کا پاکستان کے دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے تو برائے مہربانی اپنے اپنے علاقوں میں رہے اور دوسرے شہروں کی جانب سفر سے گریز کرے۔مستونگ میں ہفتے کی روز مون سون بارشیں خوب برسے سڑکیں سیلاب کی منظر پیش کرنے لگے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے مستونگ کے عوام نے بارش سے خوب انجوائے کئے اور بارش برسنے مستونگ میں گرمی شدت میں کمی واقع ہوئی جس موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔