کراچی (ویب نیوز)
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالر کی قیمت میں پھر 1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔