صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں، پاور سیکٹر کی سبسڈیز سے نجات ملے گی، پریس کانفرنس
اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سستی بجلی کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں سستی بجلی کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، دو گھنٹے بعد شمسی توانائی کے منصوبے پر سرمایہ کاروں کو بلایا ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی تکلیف دہ قیمت کو کم کرنے کی عملی تیار کا آغاز ہو رہا ہے، ہائیڈل شمسی توانائی ونڈ کوئلے سے بجلی کے ذرائع پر غور کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تیل اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عوام مہنگے ایندھن پر پیدا بجلی کو ایفورڈ نہیں کر سکتے۔وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں، پاور سیکٹر کی سبسڈیز سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلا چھ سو میگاواٹ کا پلانٹ پر آج سے پراسس شروع ہوگا جس سے مہنگی بجلی کا خاتمہ ہوگا اور ماحولیات دوست منصوبے ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن انفراسٹریکچر موجود ہے، پلانٹس بھی وہیں لگیں گے جہاں ٹرانسمیشن لائن نزدیک ہے۔وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگاواٹ کی بڈنگ کرینگے، دیہی علاقوں میں لوکل سولر پلانٹ سے لوکل گرڈ سے سستی بجلی دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کرینگے اور کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویل شروع کرینگے۔