100 انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 143 کی سطح پر رہا

کراچی (ویب نیوز)

انٹر بینک میں روپے کی قدر نہ سنبھل سکی، ڈالر  مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 235 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان رہا ،پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 143 کی سطح پر رہا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔