مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، تقریب سے خطاب
کوٹلی (ویب نیوز)
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے102میگاواٹ کے گلپور پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک، ممبر ان اسمبلی جاوید بڈھانوی ،قاسم مجید ،عامر یاسین،سابق امیدوار اسمبلی راجہ ریاست،راجہ محمود الحسن ،ولید انقلابی،چوہدری غالب ،بشیر پہلوان ،صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمود الحسن ،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی ،ڈی آئی جی خالد چوہان ،ڈی سی چوہدری ساجد اسلم ،ایس پی ریاض مغل ،چئیرمین نیپرا،سی ای او میرا پاور کمپنی و معززین علاقہ نے شرکت کی ۔وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں پن بجلی پیدا کرنے کی بڑی گنجائش موجود ہے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی نہ صرف سستی بلکہ ماحول دوست بھی ہے ہمیں ماحول کے تحفظ پر توجہ دینا ہوگی۔ یہ جو موسمیاتی تبدیلیاں آ رہی ہیں اس سے ہمارے ملک کو بڑا خطرہ ہے اس پر ماہرین خبردار کر چکے ہیں. ہم کو زیادہ سے زیادہ جنگل اگانے ہونگے، یہاں پر جنگلات کو جلایا جاتا ہے. پاکستان میں 33 ملین لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے بلوچستان اور سندھ میں مکمل تباہی ہوئی. وہاں پر انسانی زندگی ممکن نہیں ہے.باقی ممالک بھی پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کریں تاکہ لوگوں کے گھروں کو بسایا جائے، بدقسمتی سے پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے. آزادکشمیر میں بے شمار چھوٹے پاور پراجیکٹ لگ سکتے ہیں. میراکمپنی کو دعوت دیتے ہیں کے آپ مختلف پراجیکٹ لگائیں.ہمیں مل کر بجلی کے بحران پر قابو پانا ہو گا. کوریا اور پاکستان کے درمیان ایک نہیں ایک سے زیادہ منصوبے ہیں. کوریا کی کمپنی نے نئے طریقے متعارف کروائے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کی پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ہے کشمیری اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ تقریب سے سی ای او میرا کمپنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے یہ لوگ صبر کر کے اچھی زندگی میں ایک دن جائیں گے، میرے لیے باعث فخر ہے کے میری کمپنی اس پاور پراجیکٹ کا آج افتتاح کر رہی ہے. تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا جنہوں نے ہمارے اس پروگرام میں. شرکت کی، چئرمین نیپرا نے کہا کے یہ پراجیکٹ ہماری بجلی کی ضرورت کو پورا کرے گا. اور ہمارے لیے یہ پراجیکٹ ایک معاون کے طور پر ثابت ہو گا. حکومت سمیت ہماری زمہ داری ہے کے ہم صارفین کو سستی بجلی پیدا کریں..پاکستان سمیت متعدد ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں نے ملکوں کو نقصان پہنچایا.