اسلا م آباد (ویب نیوز)
کسان اتحاد کا جناح ایونیو پر دھرنا جاری ہے ، احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔مطالبات کی منظوری کے لیے کسانوں کا جناح ایونیو پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا جانے والے راستے بند ہونے کے باعث اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔زیروپوائنٹ سے فیصل ایونیو جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا ہے۔ کسان احتجاج کے باعث سرینگر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد اور بیج مفت فراہم کیاجائے۔کسان اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔گندم کی قیمت 4ہزاراورگنے کی 400روپے فی من مقررکی جائے ۔ زراعت کوصنعت کا درجہ دیا جائے۔