برطانیہ سے 19ملین پائونڈز کی پاکستان منتقلی کا معاملہ
سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے 21اراکین اور ملک ریاض حسین کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک کو طلبی کے نوٹس
سابق وزاء کو نیب کی جانب سے مختلف تاریخوں پر پیش ہونے کی ہدایت
اسلام آباد(ویب نیوز)
برطانیہ سے 19ملین پائونڈز کی پاکستان منتقلی کے معاملہ پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے 21اراکین اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک کو طلبی کے نوٹس بھجوادیئے۔نیب رقم کی برطانیہ سے پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکائونٹ میں جانے کی تحقیقات کررہا ہے۔ جن سابق وزراء کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں ان میں اسد عمر، شفقت محمود،شیخ رشید احمد، فواد چوہدری،فیصل واوڈا، صاحبزادہ محبوب سلطا ن، غلام سرور خان،سینیٹر اعظم خان سواتی،عمر ایوب خان، محمد میاں سومرو، مراد سعید ، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، ڈاکٹر شیریں مزاری، برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ ، سید علی حیدرزیدی، مخدوم خسروبختیار، خالد مقبول صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔ سابق وزاء کو نیب کی جانب سے مختلف تاریخوں پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ19ملین پائونڈز کی رقم برطانوی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون سے ریکور کی تھی۔بعد ازاں یہ رقم پاکستان آئی اور پھر مختلف اکائونٹس سے ہوتی ہوئی پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کے اکائونٹ میں چلی گئی۔ ZS