اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید62نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے کا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ۔قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ )کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 779 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 62 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونامثبت کے کیسز کی شرح0.53 فیصد رہی جبکہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی کورونا وائرس کے شکار 30 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔