زیر قبضہ اراضی یونِٹس سات دنوں کے اندر خالی کریں ورنہ پولیس کے زریعے بے دخل کردیا جائے گا، متن نوٹس
راولپنڈی (ویب نیوز)
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کا معاملہ، متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو اراضی خالی کرنے کا نوٹس بے دخلی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا زیر قبضہ اراضی یونِٹس سات دنوں کے اندر خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کردیا جائے گا جبکے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کیلئے خط لکھ دیا ہے، خط میں 19 اکتوبر کو لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس خالی کرانے کیلئے پولیس کی مدد مانگی گئی، لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہوچکی ہیں، متروکہ وقف املاک کے مطابق شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کوئی مسند دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔