واشنگٹن (ویب نیوز)
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ31 اکتوبر کے بعد پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں دعوی کیا کہ اکتیس اکتوبر کو ختم ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس کے بعد پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا اور اگر کچھ معمولی نوعیت کے مسائل رہ جائیں تو انہیں بھی آسانی سے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ان کے بقول، "سیلاب زدہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائڈ لائن ملاقاتوں میں آء ایم ایف کی سربراہ سے موجودہ آء ایم ایف پروگرام میں تین ماہ کے لیے سبسڈیز اور ریلیف کی درخواست کی تھی جس کی منظوری کا پاکستان کو انتظار ہے۔