مقبوضہ بیت المقدس (ویب نیوز)
درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دسیوں انتہا پسندوں نے مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ ایک سو سے زائد آباد کاروں نے اسرئیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں دسیوں یہویوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا ۔