2

  اسلام آباد (ویب نیوز)

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)نے بجلی مزید 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42ارب63کروڑ40لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔