اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںایک اور مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا میں مبتلا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 30ہزار 629تک پہنچ گئی ۔ملک بھرمیں مزید 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 508 ہو چکی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 362 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 417 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صرف 0.71فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 51 کی حالت تشویش ناک ہے۔